مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کے طیارہ حادثے پر شکوک و شہبات پیدا ہونے لگے ہیں جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اجیت پوار کے بھتیجے روہیت پوار نے مرکز میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر 28 جنوری کو پیش آنے والے طیارہ حادثے کی جامع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں روہت پوار نے کہا کہ اس حادثے سے متعلق کئی شکوک و شبہات سامنے آئے ہیں، جنہیں عوام کے سامنے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وزیر داخلہ امیت شاہ، شہری ہوابازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو اور ڈی جی سی اے سے ملاقات کی کوشش کی گئی لیکن ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ اس کے بعد ایک تفصیلی پریزنٹیشن اور تمام خدشات ای میل کے ذریعے ان حکام کو بھیجے گئے تاکہ غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو سکیں اور حقائق عوام کے سامنے آئیں۔
روہیت پوار کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اس پر مثبت جواب ملے گا اور مہاراشٹر کو پریشان کرنے والے سوالات کا معروضی حل سامنے آئے گا۔
پوار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے تحفظات کو ایک تفصیلی پریزنٹیشن کی صورت میں وزیر داخلہ، شہری ہوابازی کے وزیر اور ڈی جی سی اے کو ای میل کیا ہے تاکہ حادثے کی اصل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
اس سے قبل روہت پوار نے دعویٰ کیا تھا کہ اس المناک حادثے میں سازش کا امکان موجود ہے۔
