
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران امریکا مشاورت میں تیزی آگئی ہے، اب سب کچھ امریکیوں کی سیاسی بصیرت اور معقولیت پر منحصر ہے۔
ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں بات کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران سفارتکاری یا فوجی تصادم، دونوں کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔
اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ "امریکا ایرانی تجاویز مان لے، آبنائے ہُرمُز دو دن میں کھل جائے گی”۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ جب تک امریکا ایران کے سات نکات نہیں مانتا اور ایرانی بحری ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک نہ کوئی معاہدہ ہوگا اور نہ آبنائے ہرمز کھلے گی۔
جے ڈی وینس کے خط پر انہوں نے کہا کہ وہ خط محسن رضائی کو لکھا گیا ہے، جواب کا فیصلہ بھی محسن رضائی ہی کریں گے۔



