بھارتی ٹی وی کے اداکار انوج ٹھاکر نیند کے دوران دورہ پڑنے کے باعث 33 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی موت 27 اکتوبر کو ہوئی جبکہ ان کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار روپیش سونار نے 30 اکتوبر کو انسٹاگرام پر تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
روپیش سونار کے مطابق انوج ٹھاکر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ اداکار نیند کے دوران دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکار انوج ٹھاکر ڈرامہ سیریل دھوم مچاؤ دھوم، بندھن سات جنموں کا اور ماہی ساگر سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
