منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے اہلخانہ کا بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق پنکی کے 6 بھائی اور 4 بہنیں ہیں، انمول عرف پنکی کے 3 بھائیوں کا مجرمانہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ملزمہ کے 3 بھائی ریاض بلوچ، محمد ناصر اور شوکت بخش منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ان کا بھائی شوکت بخش منشیات فروشی کے لیے خاص کارندہ ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پنکی کے بھائیوں کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں، ملزم شوکت بخش 2024ء میں بوٹ بیسن تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار ہوا تھا۔
حکام نے کہا کہ ریاض بلوچ اور ناصر کے خلاف سچل، گزری اور بوٹ بیسن تھانے میں مقدمات درج ہیں۔
