کراچی: گاڑی سے 3 روز قبل ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی
مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ قربان حسین پیر کو کام پر گیا اور واپس نہیں آیا، منگل کو پولیس نے سرجانی ٹاؤن سے لاش ملنے کی اطلاع دی ، ہمیں کچھ نہیں معلوم قربان کو کس نے اغوا کیا اور کہاں قتل کیا؟
