وزیراعظم شہباز شریف نے وفاق کے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب کے پیکیج پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔
اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی شرکت کی اور مختلف شعبوں میں کیے گئے اب تک کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی بھی زیر غور آئی۔
وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق کی طرف سے خیبر پختونخوا کےلیے 160 ارب کے پیکیج پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔
