گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرا فارم ہاؤس بھی تجاوزات میں آئے گا تو گرایا جائے گا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپیل ہے جہاں تجاوازت ہیں ہٹائی جائیں، جب تک ملک میں سزا و جزا نہیں ہوتی، ترقی نہیں آئےگی ۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ میرا فارم ہاؤس بھی تجاوزات میں آئے گا تو اسے گرا دیا جائے گا۔
