
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں شادی کا جھانسا دے کر بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم شادی کا جھانسہ دے کر 1 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
علاوہ ازیں مناواں کے علاقے میں مختلف واقعات میں 1 لڑکی اور 2 خواتین سے زیادتی کی کوشش کی گئی جبکہ شاہدرہ میں ملزم نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے ساتھ تشدد کیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق راوی روڈ میں ملزم نے 9 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کی، جس کا مقدمہ درج ہوگیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کے باٹاپور میں بہنوئی نے سالی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ شالیمار کے علاقے میں ملزم نے 6 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔



