قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں 12 سال کے بچے کے دل میں پیوست گولی نکال لی گئی۔
این آئی سی وی ڈی اسپتال کراچی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بچے کو خضدار بلوچستان سے شفٹ کیا گیا تھا۔
اسپتال کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ بچہ خضدار میں حادثاتی گولی لگنے کے واقعے میں زخمی ہوا تھا۔
