یوئیفا نے فیفا ورلڈکپ سمیت تمام فیفا مقابلوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دیتے ہوئے فیفا ورلڈکپ میں نجی سرمایہ کاری کی صورت میں میگا ایونٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
یوئیفا اور اس کی 55 رکن قومی فٹبال ایسوسی ایشنز نے فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا متفقہ اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوئیفا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیفا کی نجی سرمایہ کاری کی تجویز منظور ہوئی تو یورپی ٹیمیں ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گی۔
یوئیفا نے فیفا ورلڈکپ میں نجی سرمایہ کاری کی تجویز کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ فیفا ورلڈکپ فروخت کے لیے نہیں، یہ فٹبال کا تاریخی ورثہ ہے۔ فیفا ورلڈکپ کو سرمایہ کاری کی مصنوعات نہیں بنایا جاسکتا۔
یوئیفا نے فیفا پر ورلڈکپ کی نجکاری کی تجویز خفیہ طور پر تیار کرنے کا الزام عائد کردیا اور کہا کہ نجی سرمایہ کاروں کی شمولیت سے فٹبال کے فیصلے کھیل کے بجائے منافع کے تابع ہوجائیں گے۔
یورپی فٹبال ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ فیفا نجی سرمایہ کاری کی تجویز مکمل طور پر واپس لے۔ فیفا کی تجویز واپس نہ لینے تک یورپی ٹیمیں کسی بھی فیفا ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فیفا نے رکن ممالک کو تجویز کی حمایت پر 4 کروڑ ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔ مجوزہ نجکاری منظور ہونے کی صورت میں اکتوبر سے بائیکاٹ کا آغاز ہوسکتا ہے۔
