سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 30 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے اسفندیار خان کھرل نے میدان مار لیا۔
پی ایس 30 خیرپور کے تمام 164 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے، جس میں اسفندیار کھرل نے بڑے مارجن سے الیکشن جیت لیا ہے۔
پی پی پی کے اسفندیار کھرل نے 48 ہزار 986 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سید تصور حسن شاہ 1 ہزار 299 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
پی ایس 30 خیرپور میں 2 لاکھ 54 ہزار 980 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، ضمنی الیکشن میں 164 میں سے 64 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔
ایم پی اے نعیم کھرل کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست کے الیکشن کی سیکیورٹی کےلیے 2500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
