ایوان صدر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب جاری ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں اعزازات تقسیم کر رہے ہیں۔
خدمات عامہ کے شعبے میں اہم کارکردگی پر معظم جاہ انصاری کو ہلال امتیاز کا اعزاز عطا کیا گیا۔
کرکٹر شاہد خان آفریدی کو بھی ہلال امتیاز عطا کیا گیا، انہیں کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔
