
گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 77 اور ساہی وال کے حلقے پی پی 203 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا ، پولنگ سامان کی ترسیل اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
این اے 77 ن لیگ کے محمود بشیر ورک اور پی پی 203 ن لیگ کے حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
این اے 77 گوجرانوالہ کی انتخابی مہم میں شرکت اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کو نوٹس جاری کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے آج دن 11 بجے وضاحت کے لیے طلب کر لیا۔



