ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز کی جانب سے مزید امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کی دعویٰ کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے رہنماؤں کے مقامات کو نشانہ بنایا ہے، خطے میں امریکی فوج کے 3 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا میں کہا گیا ہے کہ خودکش ڈرون نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔
اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں ہیلی پیڈ پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد سفارتخانے کے کمپاؤنڈ سے دھواں بھی اٹھتا دیکھا گیا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر کی العدید ایئر بیس پر بھی متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔
