
کراچی میں انسدادِ پولیو مہم میں دوبارہ ڈرائیور، مالی وغیرہ یو سی ایم او مقرر
کراچی میں انسدادِ پولیو مہم میں ایک بار پھر مالی، ڈرائیور، چوکیدار اور نائب قاصد سمیت غیر متعلقہ افراد کو یونین کونسل منیجمنٹ آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔ ایک جانب کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے دوسری جانب گزشتہ ماہ کراچی کے ضلع شرقی سے پولیو کا کیس بھی رپورٹ ہوچکا ہے۔



