امریکا کی جانب سے ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان پر حملہ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مغربی ایران میں پیران شہر کے سرحدی علاقے کے قریب ایک حملہ ہوا ہے۔
فارس نیوزی ایجنسی نے ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ’دشمن کا ایک میزائل صوبے کے ایک ویران علاقے میں آ کر گرا، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘
خیال رہے کہ جس مقام پر حملے سے متعلق بتایا گیا ہے وہ ایران عراق سرحد پر پر موجود ہے جہاں زیادہ تر کرد آباد ہیں۔
علم میں رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر حملے کیے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق یہ کارروائی حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
