آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹینکر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے غیر مجاز راستہ اختیار کیا تھا۔
پاسدارانِ انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹینکر نے مبینہ طور پر وارننگ کو نظر انداز کیا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز اور اس کے آس پاس متعدد آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے یا ان میں آگ لگنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
