
لندن میں ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر فیشل ریکگنیشن کیمرے استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویزا ختم ہونے کے باوجود مقیم افراد بھی نگرانی کے دائرے میں آ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیگریشن انفورسمنٹ کا بجٹ دوگنا اور عملے میں 60 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سےانسانی حقوق تنظیموں کا نگرانی اور نجی زندگی متاثر ہونے پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت 18 سال سے کم عمر کو فیشل ریکگنیشن واچ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔



