غزہ کے فلسطینی شہری اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی شکست کے خواہاں ہیں تاہم انہیں اسرائیلی انتخابات سے زیادہ اُمیدیں وابستہ نہیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومتیں بدلتی رہی ہیں لیکن ان کی پالیسیوں میں فلسطینیوں کے حوالے سے کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔
غزہ کے شہریوں کے مطابق نیتن یاہو حکومت کے خاتمے سے کچھ سکون مل سکتا ہے لیکن نئی حکومت سے بھی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہی، بھوک اور بے گھری نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
فلسطینی شہریوں نے نیتن یاہو کو قتلِ عام کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شکست غزہ کے لیے نئی اُمید نہیں اور نہ ہی حکومت کی تبدیلی فلسطینیوں کے زخم بھر سکتی ہے۔
